ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان-جرمنی کے درمیان11 معاہدوں پر دستخط مودی اور انجیلا میرکل کی ملاقات -دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد

ہندوستان-جرمنی کے درمیان11 معاہدوں پر دستخط مودی اور انجیلا میرکل کی ملاقات -دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد

Sat, 02 Nov 2019 10:54:21    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آئیں جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی- ملاقات کے دوران دونوں ہی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی- ساتھ ہی ہندوستان، جرمنی نے خلا، سیول ایوی ایشن، شپنگ تکنالوجی، طب اور تعلیم جیسے شعبوں میں 11 معاہدوں پر دستخط کئے- اس دوران پی ایم مودی نے کہاکہ چانسلر ڈاکٹر میرکل اور ان کے وفد کا ہندوستان میں دل سے استقبال کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے- چانسلر میرکل کو جرمنی اور یورپ ہی نہیں بلکہ دنیا کی طویل مدت تک خدمت کرنے والے اعلیٰ رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے-گزشتہ تقریبا ًڈیڑھ دہائی سے چانسلر کے طور پر انہوں نے ہندوستان -جرمنی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے- اس کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں -انہوں نے کہاکہ2022میں آزاد ہندوستان75سال کا ہوگا- تب تک ہم نے نیو انڈیا کی تعمیر کا ہدف رکھا ہے- اس کثیر جہتی کوشش میں ہندوستان کی ترجیحات اور ضروریات کے لئے جرمنی جیسے تکنالوجیکل اور اکنامک پاور ہاؤس کی صلاحیتیں مفید ہوں گی- ہم نے اور اڈوانس تکنالوجی، مصنوعی ذہانت اسکلز، تعلیم، سائبر سکیورٹی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی زور دیا ہے- ای-موبالٹی، فیول سیل تکنالوجی، اسمارٹ سٹی، ان لینڈ واٹر وے، کوسٹل مینجمنٹ،ندیوں کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کے نئے امکانات کو تیار کرنے کا ہم نے فیصلہ کیا ہے-دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہم دوطرفہ تعلقات کو اور مضبوط بنائیں گے-


Share: